مری (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومت ملک میں دہشت گردی کے خاتمے، معیشت کی بحالی اور توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ہائیڈل پاور جنریشن بالخصوص ڈیمز کی تعمیر میں اپنا ممکنہ تعاون اور مدد فراہم کرے۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ ترقی اور اقتصادی تعاون کے مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعلقات میں وسعت کی گنجائش موجود ہے۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر امریکی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔