لنکن (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے سیریز سے پہلے پاکستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فلاپ ہو گیا، قومی ٹیم کو دوسرے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون سے شکست ہو گئی۔
کیویز کے دیس میں قومی شاہین نیوزی لینڈ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ میں اِن ایکشن ہوئے۔ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 288 رنز کا ٹوٹل جمع کیا۔
مصباح الحق 88 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ عمر اکمل نے 77، صہیب مقصود نے 25 رنز بنائے۔میزبان کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر نو وکٹوں پر حاصل کیا۔
میزبان ٹیم کے مائیکل پولارڈ نے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی قومی ٹیموں کے درمیان دو ون ڈیز کی سیریز اکتیس جنوری سے شروع ہو گی۔