کراچی (جیوڈیسک) برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث مالی سال 2017 کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 29 فیصد اضافے سے 17 ارب ڈالرسے بھی تجاوز کر چکا ہے جو گذشہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 4 ارب ڈالر زائد رہا تھا۔
جولائی سے جنوری کے دوران ملکی برآمدات 3 فیصد کمی سے 11 ارب 68 کروڑ ڈالر رہی۔
اسی طرح 7 ماہ کے دوران ملکی درآمدات 13 فیصد اضافے سے 29 ارب ڈالر رہی۔
ماہرین کے مطابق حکومت کو برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹرز کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک سے مسابقت کر سکے۔