پاکستان کا تجارتی خسارہ آئندہ سالوں میں مزید بڑھ سکتا ہے: آئی ایم ایف

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کا تجارتی خسارہ آئندہ سالوں میں مزید بڑھ سکتا ہے۔ در آمدی بل بھی پچاس ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سترہ میں ملک کا درآمدی بل اکاون ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا۔ جب کہ دو ہزار اٹھارہ میں چھپن ارب ڈالر ہوجائے گا۔

اس دوران برآمدات کا حجم پینتیس ارب ڈالر سے زائد جب کہ تجارتی خسارہ بیس ارب ڈالر سے بڑھ جائے گا۔