پاکستانی کھانوں نیاپنی لذت اور ورائٹی سے بھارتیوں شہریوں کے دل جیت لئے۔ ریاست ہماچل پردیش میں ہونے والے فوڈ فیسٹول میں پاکستانی کھانوں کے دیوانوں کا رش ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ کہتے ہیں دل کا راستہ معدے سے ہوکر گزرتا ہے۔ یہ کہاوت پوری اتری پاکستانی کھانوں پر جن کی لذت اور ذائقے نے بھارتیوں کے دل موہ لئے۔
ہماچل پردیش کے شہر شملہ میں ہونے والے پانچ روزہ فوڈ فیسٹول کی رونقوں کو قسم قسم کے مزیدار پاکستانی کھانوں نے۔ پاکستانی اسٹال پر رش نے اس بات کی گواہی دی کہ روایتی کھانوں کو جدید انداز میں پیش کرکے پاکستانی شیفس نے اپنی مہارت کا لوہا منوالیا۔
بھارتی شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھانے بہت مزیدار اور منفرد ذائقہ کے ہوتے ہیں۔ میلے کے منتظمین کے مطابق اس طرح کے ایونٹ سے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے مدد ملے گی۔