افواج پاکستان کیخلاف بیان بازی قابل درگرز نہیں ہے: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جو ہمہ وقت داخلی و خارجی محاذ پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشوں کے تانے بانے بنتا رہتا ہے جبکہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی”را“ دنیا بھر میں تخریبی سرگرمیوں کے حوالے سے مشہور ہے۔

اسلئے مجرموں کے اقرار و نشاندہی پر کاروائی کی بجائے بناءکسی ٹھوس ثبوت کسی بھی فردو ادارے کی جانب سے کسی قومی سیاسی جماعت پر بھارت یا ”را“ کے ساتھ مل کر پاکستان کیخلاف کام کرنے کا الزام کسی بھی طور قابل توصیف نہیں ہوسکتا جبکہ افواج پاکستان وطن عزیز کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی ضامن ہیں اور ان کی فرض شناسی ہر قسم کے شکوک و شبہات سے بالاتر ہونے کے ساتھ ان کی خدمات وقربانیاں لازوال و قابل توصیف بھی ہیں اسلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کیخلاف بیان بازی کسی بھی سطح پر کسی بھی طور قابل قبول یا قابل درگزر نہیں ہوسکتی لیکن اظہار و پچھتاوے اور اقرار و معافی کے بعد یقینا احتساب و کاروائی کی ناگزیریت کو پس پشت ڈال کر اصلاح کے موقع کی فراہمی لازم ہوجاتی ہے کیونکہ اسی میں ہی قومی مفاد پوشیدہ و پنہاں ہے اور یہی ضرورت وقت و حالات بھی ہے۔