پاکستان کی بقا کیلئے وقتی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں ریاستی ادارے آپریشن مکمل کریں، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان مسئلے کا حل نہیں، طالبان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،سرزمین پاکستان پر پائیدار امن کے قیام اور قتل و غارت گری و خونریزی کا راستہ روکنے کے لئے ضروری ہے کہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا جانیوالا آپریشن ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، پاکستان کے غیور عوام جنگ بندی کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم دبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلز میں کیا، وعلامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مذکراتی عمل کے دوران طالبان کی جانب سے کی جانیوالی پے در پے پر تشدد کاروائیوں، اور فوجی افسران و پولیس ملازمین کی شہادتوں کے بعدپاک آرمی حکومت تمام مذہبی و سیاسی اکابرین میں طالبان کے خلاف ایک مائنڈ سیٹ بنا اور پوری قوم طالبان کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر متفق ہے، ہر محب وطن شہری کی خواہش ہے کہ جب تک طالبان ہتھیار نہیں ڈالتے جنگ بندی کا فیصلہ قبول نہ کیا جائے اور شدت پسندوں کی کمین گاہوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔

موجودہ صورتحال میںطالبان کی جانب سے کیا جانیوالے جنگ بندی کا اعلان قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنے کی سازش ہے، جنگ بندی کے فیصلے کو قبول کرنا دہشت گردوں کو منظم ہونے کیلئے مزید وقت دینے کے مترادف ہے، اس لئے ریاستی ادارے ان کے دھوکے میں نہ آئیں اور عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں۔