پی ٹی آئی خانہ جنگی چاہتی ہے

Raza Nasrullah Ghuman

Raza Nasrullah Ghuman

فیصل آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے رضا نصراﷲ گھمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے ملک بھر میں احتجاج کی کال کا مقصد پاکستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنا ہے لیکن باشعور عوام انتشار کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کا حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔ 8 دسمبر کو شہر کے آٹھ بازار سمیت تمام مارکیٹیں اور دیگر ادارے کھلے رہیں گے۔