اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے لیے فوجی سازوسامان کی فضائی ترسیل کی اجازت دے دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیونے کسٹمز جنرل آرڈر 2014 جاری کر دیا جس کے تحت افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے لیے ایک ہزار چھ سو اٹھائیس گاڑیاں افغانستان لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ گاڑیاں کراچی بندرگاہ سے بذریعہ جناح انٹرنیشنل ائرپ ورٹ جائیں گی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق پاکستان نے گاڑیاں افغانستان لے جانے کی اجازت امریکہ کی تجویز پر دی۔ وزارت دفاع کے حکام کے مطابق پاکستان نے افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ہیں۔ فضائی راستے کی اجازت فوجی سازوسامان جلد از جلد افغانستان بھجوانے کے لیے دی گئی ہے۔
فضائی ترسیل کی اجازت کا مقصد افغان سیکیورٹی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ فضائی ترسیل کی اجازت سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونگے۔ وزارت دفاع کے مطابق ترسیل کا آپریشن آئندہ چند ہفتے جاری رہے گا۔