وان (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات تابناک دور میں داخل ہوچکے ہیں، ترکی مختلف شعبوں میں تربیتی سہولتیں فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب نے یہ باتیں ترکی کے شہر وان میں ترک وزیر اعظم طیب اردگان کے ہمراہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی جنگ اور امن دونوں حالتوں میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے جذبات معاشی تعاون میں ڈھل چکے ہیں، ترکی نے گارمنٹس، ہاوسنگ، کنسٹرکشن، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تربیتی سہولتیں مہیا کرنے کا یقین دلایا ہے۔