کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق ممبئی پریس کلب اور امن اور جمہوریت کے تھنک ٹینک پاکستان بھارت پیپلز فورم کے بھارتی چیپٹر نے پاکستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں دو بھارتی صحافیوں کے ویزے کی تجدید کرے۔ اخبار نے پاکستان کی حکومت کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے کسی جوابی خیر سگالی کے بغیر بھارت کی کئی بار حمایت کی ہے پاکستان نے 365 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے۔ لیکن بھارت نے پاکستانی ماہی گیروں کو رہا نہیں کیا۔
پاکستان نے 12 ہزار ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے لیکن بھارت نے 500 پاکستانی زائرین کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ پاکستانی حکام نے اخبار کو بتایا کہ ہمیں پاکستانی قیدیوں تک قونصلر رسائی بھی نہیں دی گئی۔ پریس کلب نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشنر عبدلباسط کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور پاکستان کی طرف ے بھارتی صحافیوں کے ویزے کی تجدید سے انکار پر اظہار افسوس کیا۔
اخبار کے مطابق یہ اقدام امن مذاکرات اور، ممبئی اور کراچی کے پریس کلبوں کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان کے بعد کہ ایک دوسرے ممالک میں صحافیوں کی تعداد میں دو سے چار تک کا اضافہ کے اقدامات کیلئے ایک دھچکا ہے۔
ممبئی پریس کلب کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں انتخابی نتائج اور حکومت میں تبدیلی کے وقت پاکستان کا صحافیوں کے ویزے کی تجدید نہ کرنے کے پیچھے کوئی اشتعال نہیں مگر بھارت کے لئے ایک منفی پیغام جائے گا۔ اخبار کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کا انتظا رکیا جارہا ہے۔