پاکستان کو اسوقت کئی قسم کے خطرات کا سامنا ہے: رضوان اسلم بٹ

گوجرانوالہ : رہنما مسلم لیگ (ن)، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کوجس قسم کے خطرات کاسامنا ہے کوئی فردیا ادارہ تنہا ان کامقابلہ نہیں کرسکتا۔ مادروطن کی سالمیت اوراندرونی و بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکاایک قومی ایجنڈے پر متفق اورمتحدہونااشدضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی آگ بجھانے اوربلوچستان کے مسائل سلجھانے کیلئے جمہوریت کی چھتری سے بھرپورمددملے گی۔

پاکستان کاایٹمی پروگرام بھی درحقیقت جمہوریت کا انعام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے جمہوریت کادم غنیمت ہے ،اس کے تسلسل کی بدولت مختلف قومی بحران ختم ہوجائیں گے۔

عوام کوجوابدہی کاتصور منتخب قیادت کودرست فیصلے کرنے میں مدددیتا ہے ۔ مثبت تنقید کے بغیر تعمیر اورتدبر کاراستہ نہیں نکلتا،منتخب قیادت خندہ پیشانی سے تنقید کاسامنااوراس سے اپنی اصلاح کرتی ہے۔جو ملک حالت جنگ میں ہووہاں کسی صورت آئین اورپارلیمنٹ کوبائی پاس نہیں کیا جاسکتا۔خدانخواستہ سیاسی عدم استحکام کی صورت میں حکومت اورطالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کی ناکامی کا امکان بڑھ جائے گا۔