لاہور (جیوڈیسک) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم شارجہ میں ایشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ کپتان سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتررہی، کھلاڑیوں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا، امید ہے انڈر 19 ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ ٹیم نے لگاتار 18 میچز جیتے جس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔
انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اعظم خان نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ جیتے، بد قسمتی سے فائنل میں ہارگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس شاندار رہی، صرف ایک میچ میں ہی شکست ہوئی۔
ایشیا کپ میں آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، افغانستان، یو اے ای، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل تھیں۔