پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر کا پیکج طے

Pakistan UAE Agreement

Pakistan UAE Agreement

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر کا پیکج طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری مل جائے گی۔

دنیا نیوزذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک ارب ڈالر اسی ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔ معاہدے کے لیے گورنر سٹیٹ بینک دبئی میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ کہ سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔