لندن (جیوڈیسک) پاکستان اور برطا نیہ نے توانائی مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیا ہے، جبکہ دونوں ملکوں نے لاہور میں برطا نیہ کا ڈپٹی ہائی کمیشن قائم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے، یہ بات وزیراعظم نوازشریف اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کی ملاقات کے بعد جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ملک 2015 تک دو طرفہ تجارت 3 ارب پاوٴنڈتک بڑھانے پر متفق ہیں، جبکہ برطا نیہ ہرسال 90 پاکستانی اساتذہ کو تربیت دیگا، اسکے علاوہ برطانیہ ٹیکس دائرہ کاردگنا کرنے میں پاکستان کی مدد کریگا۔