اسلام آباد (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صور تحال پر غور کے لیے پاکستان علما کونسل کااجلاس 15 اگست کو ہو گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کوانتشار کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کوحالات بگاڑنے والوں کیخلاف متحد ہونا پڑے گا۔ وزیر اعظم ملک کی موجودہ صور تحال پر قوم کواعتماد میں لیں، ہمیں جمہوریت اور ملک کااستحکام دونوں عزیز ہیں۔