فیصل آباد: پاکستان علماء کونسل وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا خیر مقدم کرتی ہے۔ پاکستان کا ثالث بن کر کشیدگی ختم کرانے کا فیصلہ دانش مندانہ اقدام ہے۔سیاسی اور عسکری قیادت کا سعودی عرب اور ایران کا دورہ مثبت ثابت ہو گا۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں جاری کشیدگی ختم کروانے کے لیئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے یہ پاکستان قوم کی دلوں کی ترجمانی اور آواز ہے اور ہم دعا گوہ ہیں کہ سیاسی اور عسکری قیادت کا دورہ سعودی عرب اور ایران کامیاب رہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے میں پاکستان کی قیادت کا خیر مقدم کریں گے اور پاکستان کی ثالثی کو قبول بھی کریں گے دونوں ممالک میں بڑھتی ہو ئی کشیدگی مسلم امہ کے حق میں نہیں ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب اور ایران تحمل اور بردباری کا ثبوت دیں گے پاکستان کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیئے 34ممالک کے اتحاد میں شامل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم امہ کو انتشار میں مبتلا ء کرنے والی قوتوں کا مقابلہ متحد ہو کر ہی ہو سکتا ہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان پاکستان کا مفاہمانہ کردار ایک مثبت پیش رفت اور خو ش کن اقدام ہے۔
جامعہ قاسمیہ فیصل آباد کے نائب مہتمم صاحبزادہ خالد محمود قاسمی نے کہاکہ طلباء اور نوجوان نسل کی ذہنی اور فکری تربیت کے لیئے مرکزی جامع مسجد گول میں اسلامک ریسرچ سینٹر اور ختم نبوت ہال کا قیام انتہائی مفید ثابت ہو گا اور مستقبل میں نوجوان نسل کو کتاب اور قلم کے رشتے میں منتقل کرنے میں معاون ثابت ہو گاسکولز،کالجز، یونیورسٹیزاوردینی مدارس کے طلباء کو ایک جگہ جمع کرکے اسلام اور وطن کی محبت سے سرشار کیا جائے گا۔