پاکستان میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،امریکی سفیر

Richard Olson

Richard Olson

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی سفیرر چرڈا ولسن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا،ہم پاکستان میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پاکستانی آئین کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے تمام پاکستانی سیاسی جماعتیں مسائل کو مذاکرت کے ذریعے حل کریں، پاکستانی آئین سے باہر کسی بھی حل کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کا فیصلہ امریکا کے تحفظ میں کیا گیا ہے۔

پاکستان میں میڈیا سے متعلق معاملات کاحل مناسب قانونی اتھارٹیز کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ امریکا نے مشرف دور میں افغانستان اور خطے کی صورتحال کے لیے پاکستان کیساتھ تعلقات کو فروغ دیا،اس کا مطلب یہ نہیں لینا چاہیے کہ امریکا فوجی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔