کراچی (اسٹاف رپورٹر) نصرت اسلام پاکستان اور دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ۖ پر میلاد مصطفی ریلی کی تیاریاں مکمل ہوچکیں ہیں ریلی 12ربیع الاول 12بجے دوپہر برآمد ہوگی جس کی قیادت صوبائی صدر وخلیفہ صابر زمان کرینگے۔
ریلی نظیریہ مسجد کالا پل سے برآمد ہوگی اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے رشیدیہ مسجد رشید آباد میٹرو ول پر اختتام پذیر ہوگی جہاں عید میلاد النبی ۖ کا مرکزی اجتماع منعقد ہوگا جس میں علماء اکرام اور خانقاہوں و درگاہوں سے وابستہ شخصیات سیرت النبی ۖ کی روشنی میں مفصل بیان فرمائیں گے۔
نصرت اسلام پاکستان سندھ کے ترجمان عبدالرزاق سنگی نے کارکنان اور دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے مریدین ،عقیدت مندوں اور عاشقان رسول ۖ سے اپیل کی ہے کہ وہ میلاد مصطفی ۖ ریلی میں اپنے شرکت کو یقینی بنائیں۔