پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے مشاہد حسین سید کے فرزند مصطفی سید کی شادی کی تقریب میں شرکت کی
Posted on March 25, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
اسلام آباد (سبطین شاہ ) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے گذشتہ شب اسلام آباد کے ایک مقامی فائیوسٹار ہوٹل میں پاکستان سینٹ کی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کے صاحبزادے مصطفی سیدکی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری قمراقبال کی متعدد شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران ریڈیوپاکستان کے اینکراورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ری سرچ سکالرسید سبطین شاہ بھی موجودتھے۔ان شخصیات میں وزیراعظم پاکستان کے مشیربرائے خارجہ امور اورقومی سلامتی سرتاج عزیز، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمودقریشی، نامزد گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواامیرحیدرہوتی ،سینٹ میں قائدمسلم لیگ ن کے رہنماء اقبال ظفرجھگڑا، سیکرٹری دفاع جنرل آصف یاسین ملک، ممتازتجزیہ کارجنرل طلعت مسعود، سابق سپیکرقومی اسمبلی الہی بخش سومرو، سینٹر طلحہ محمود، مسلم لیگ ق کے مونس الہیٰ، سابق وزیرشیخ رشید ، جنرل حمید گل، سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق، پختونخواہ عواملی ملی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزیی، سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد، سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان،سابق صوبائی وزیرمواحدحسین سید، مسلم لیگ ق کے علیم عاد شیخ اور سید فقیر حسین بخاری اور قومی سطح کے دیگراہم رہنماء اور اراکین پارلیمنٹ میں شامل تھے۔ان میں سے متعدد شخصیات مختلف اوقات میں پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر ناروے کا دورہ کرچکی ہیںاوراوسلومیں یونین کی طرف سے یوم آزادی پاکستان اور دیگر پروگراموں میں شرکت کرچکی ہیں۔
ان میں بہت سے افرادکاشمار چوہدری قمراقبال کے قریبی اوردیرینہ دوستوں میں ہوتاہے۔ اس دوران ناروے۔پاکستان تعلقات اور نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ چوہدری قمراقبال نے نارویجن پاکستانیوں کے پاکستان کے اندر مسائل سے قومی رہنمائووں کو آگاہ کیا اوراس بات پر زوردیاکہ نارویجن پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے۔