پاکستان سے منفرد کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گا، رضا مراد

Raza Murad

Raza Murad

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی فلموں کے معروف اداکار رضا مراد نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں منفرد کردارکی آفرہوئی تو ضرور کام کروں گا۔ رضا مراد نے کہا کہ پاکستان میں گزرے لمحات کوکبھی نہیں بھلا سکتے۔

پیار، محبت، چاہت اورخلوص سے بھرپور پاکستانیوں نے جس طرح سے انھیں خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی اس سے پہلے ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان سے ہونے والی اچھی آفر کو ضرور قبول کریں گے۔

رضا مراد کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندی اورپنجابی فلموں کے علاوہ دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی اداکاری کر چکے ہیں، وہ اردو بولنے کے ساتھ ساتھ پڑھ بھی سکتے ہیں اور اسی طرح پنجابی زبان پر بھی عبور رکھتے ہیں اس لئے انھیں پاکستان میں اردو اور پنجابی زبان کی فلم یا ڈراموں میں کام کی پیشکش ہو گی تومجھے ان کرداروں کو کرنے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران انہیں کچھ آفرز ہوئی تھیں اور ان دنوں بھی ایک پاکستانی فلم کی پیشکش ہوئی ہے جس کے بارے میں جونہی معاملات حتمی شکل اختیار کریں گے تو وہ اس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔