پاکستان برطانیہ اور نیدر لینڈ کو آم برآمد کرے گا، آرڈرز موصول

Mango

Mango

فیصل آباد (جیوڈیسک) دنیا بھر میں سندھڑی، چونسا، مالدہ، لنگڑا، سونفیا اور دوسہری کی زبردست پذیرائی پاکستان نے رواں سال فضائی راستے سے برطانیہ اور بحری راستے سے نیدر لینڈ کو آم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں آم کے بھاری برآمدی آرڈرز بھی موصول ہو گئے ہیں جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔

مینگو گروئرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ذرائع نے بتا یا کہ دنیا بھر میں سندھڑی، چونسا، مالدہ، لنگڑا، سونفیا، دوسہری اور دیگر اقسام کے پاکستانی آ م کو لذت، ذائقے اور معیار کی بناء پر زبردست پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہو ئی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ پاکستان میں آم کی پیداوار ہر سال معیشت کو 25 سے 30 کروڑ ڈالر کی آمدنی فراہم کرتی ہے جو کہ دنیا کی کل پیداوار کا 4 فیصد حصہ ہے۔ پاکستانی برآمد کنندگان یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔