اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سے برطانیہ کیلئے پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن آج بحال ہو جائے گا۔ اسلام آباد سے مانچسٹر اور لاہور سے لندن پروازیں روانہ ہوں گی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں پی آئی اے کی صورتحال پر وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شجاعت عظیم نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے رابطوں پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے اسلام آباد سے فضائی آپریشن بحال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور پی آئی اے عملے کی ڈیوٹی پر واپسی کے عمل کو خوش آئند قرار دیا۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ دیگر شہروں سے بھی فضائی آپریشن بحال کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔