نیویارک (جیوڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے معاشی و سماجی کونسل میں بھاری اکثریت سے اگلے 3 سال کے لیے نمائندگی حاصل کرلی ہے پاکستان اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے معاشی اور سماجی کونسل کا 16 ویں بار رکن منتخب ہوا ہے، جنرل اسمبلی کے 191 ارکان میں سے 181 نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیئے۔
پاکستان کے ساتھ بھارت اور جاپان نے بھی ادارے میں رکنیت حاصل کی ہے، پاکستان کے انتخاب پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ اس اہم ذمہ داری کے حصول کے بعد غربت، عدم مساوات کے خاتمے اور ماحولیات کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔