پاکستان (جیوڈیسک) امریکہ بزنس کانفرنس کل 25جون کودبئی میں منعقد ہوگی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین کاروباری، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کومزید وسیع کرنے کی کوشش کرناہے، حکام کے مطابق امریکہ کی ایک سو کمپنیوں نے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
کانفرنس میں پاکستان کی توانائی اور زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور حکومتی مراعات پربھی خصوصی روشنی ڈالی جائے گی۔
پاکستانی وفد وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی قیادت میں کانفرنس میں شرکت کرے گا، کانفرنس میں وفاقی وزرا کے علاوہ پاکستان اور افغانستا ن کے لئے خصوصی امریکی نمائندے ڈینیل فیلڈ مین اورپاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی شریک ہوں گے۔