آل پاکستان انٹر یونیورسٹی جوڈو چمپئن شپ 2تا 4فروری ٹنڈو جام یونیورسٹی میں منعقد ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائیر سکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے “آل پاکستان انٹر یونیورسٹی جوڈو چمپئن شپ”مورخہ 2تا 4فروری 2017ء ٹنڈو جام یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔

ایونٹ آرگنائزر انوار خانزادہ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی اس جوڈو چمپئن شپ میں ملک بھر سے یونیورسٹیز کے جوڈو ٹیمیں حصہ لیں گی۔

سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان خصوصاًسندھ میں جوڈو سمیت صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہائر ایجوکیشن کے تحت منعقدہ آل پاکستان جوڈو چمپئن شپ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے چمپئن شپ کو ہائر سکنڈری ایجوکیشن کی بہترین کاوش قرار دیا ہے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر