پاکستان امریکا اورافغانستان کو دہشتگردی کےخطرات کا سامنا ہے، جان کربی

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا، پاکستان اور افغانستان کو دہشتگردی کے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے، پاکستان کے ساتھ ملکر در پیش چیلنجز کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

پینٹاگون میں ہونے والی پریس بریفنگ میں جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حال ہی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

آج پاکستانی فوج کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے پہلے سے بہتر ذرائع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔