پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، دوسرا ون ڈے میچ کل ڈبلن میں کھیلا جائیگا,

Pakistan & Ireland

Pakistan & Ireland

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسے میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ ٹائی ہوگیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ادھر میچ ڈرا کرنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم کے بھی حوصلے بلند ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈیمیں بیٹنگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بولنگ میں پرفارمنس متاثر کن نہیں رہی۔ انہوں کہا کہ دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو کارکردگی میں بہتری لانی ہوگی۔

ادھر آئرش کپتان کیون اوبرائن کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے میں جیت کے اتنے قریب آکر شکست ہوجانا مایوس کن ہے لیکن دوسرے ون ڈے میں کامیابی کے لئے وہ سر دھڑ کی بازی لگادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ورلڈ کلاس ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امید ہے دوسرے ون ڈے میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔