پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے

Border Violations

Border Violations

تحریر : اے آر طارق
پاکستان اس وقت انتہائی مشکل دوراہے پر کھڑا ہے۔ بارڈر کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربلا جواز بمباری اور اشتعال انگیز کارروائیاں کی جا رہی ہے۔ہمسایہ ملک کی طرف سے سرحدی حدودکی خلاف ورزیاں بھی سامنے آرہی ہیں۔ ازلی دشمن بھارت جنگی ماحول پیدا کرکے خطے کی فضاء خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،اور اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔ اپنے میڈیا پر پاک فوج کے خلا ف من گھڑت ،زہریلا پروپیگنڈہ کرتا رہتااورحقائق کو توڑ مڑور اور مسخ کر کے پاکستان کی غلط تصویر دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔

سازشوں کے جال بننا اس کا کام ،جھوٹ ،ڈرامہ بازی اورمکاری وعیاری اسکی خاندانی وراثت ہے۔پاکستان جو کہ آج کل دہشت گردوںکی ہٹ لسٹ پر ہے ۔ملکی سلامتی کے اداروں کو ہر طرف سے مختلف چیلنجززکاسامنا ہے ۔ سی پیک منصوبے کے دشمن پاکستان کو نیست ونابود کرنے کے درپے ہیں۔ملک میں ملک دشمن عناصر،راء کے ایجنٹ دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔پاکستا نی فضاء کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے ۔بم دھماکے ہورہے ہیں،پورے پاکستان پر ملک دشمن عناصر کے ایجنٹوں نے یلغار کر رکھی ہے۔اغیار، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھتے ہوئے ،اسے نوچنے اور نگلنے کے لیے” پوزیشنیں سنبھالے”تیار کھڑا،نئی نئی حکمت عملیاں اورجارحانہ پالیسیاںترتیب دے رہا ہے اور وطن عزیز کو جکڑنے کے لیے پر تول رہا ہے ۔ملک کو درپیش داخلی وخارجی مسائل میں گھرا دیکھ کر اس کی سلامتی پر کاری ضرب لگا رہا ہے۔

سکولوں ،مارکیٹوں،کچہریوں،ھسپتالوں میں بھی ہم پر بزدلانہ وار کرنے سے نہیں کتراتا۔ہمیںختم کرنے کے لیے اپنے مذموم مقاصد اورایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ملک عزیز جو پہلے ہی لہو لہو ہے ۔انتہائی نازک مقام پر کھڑا ہے ۔یہودو انصاریٰ کے ایک تہہ شدہ منصوبے کے تحت پاکستان ،خطے اورلائن آف کنٹرول کی صورتحال خراب کی جا رہی ہے۔ بھارت اپنے ہمنواء آقاوں کی آشیر باد پا کر پاکستان پر چڑھ دوڑنے کی دھمکیاںاور پوری دنیا میں تنہا کرنے کی باتیں کر چکا ہے۔اور یہ سب اس نے ایسے ہی بے خیالی میں نہیں کہہ دیا بلکہ سب کچھ ایک سوچ سمجھے منصوبے ایک ”گائیڈلائن” کے مطابق کہاہے ،جس میں اس کے ساتھ عالمی استعماری قوتیں بھی شامل ہیں۔جو کہ پاکستان کوغلام بنانا چاہتی ہیں،مگر اس خواب کی تعبیر الٹ ہونے پراب انتقامی کارروائیوں پر اترآئیں ہیں۔

Pakistan

Pakistan

اور سمجھ گئیں ہیں کہ پاکستان کو وہ غلام نہیں بنا سکتیں،اس لیے کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیرایٹمی قوت بن چکا ہے ،جسے اس کے کہنہ مشق سائنسدانوں نے کوہ ہمالیہ جیسی بلندی پر پہنچا دیا ہے ،اس دیس کے دشمنوں کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان اب پہلے والا نہیں رہا،اس کی طرف دیکھنے والوں کے اپنے ہی دانت کھٹے ہونگے ۔ایسے میں ان کے حاشیہ بردار ملک بھارت کا خطہ میںاپنی چودھراہٹ کا سپنا ادھورا رہ گیا ہے ،جس کے باعث استعماری قوتوں کویہ دیس اب پوری طرح کھٹکنے لگا ہے۔اور ان کا بس نہیں چل رہا کہ وہ پاکستان کو نیست ونابود کر دیں۔

اس سلسلے میں ان کی طرف سے آئے روز الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا میں پاکستان کو کبھی 2012 اور کبھی2018 میں پوری دنیا کے نقشے سے غائب دکھایا جاتا ہے۔ ایسے میں جب ان سے کچھ بن نہیں پا رہا تو وہ جھنجھلائے ہوئے چاہتے ہیں کہ پاکستان کو داخلی خارجی ،اندرونی بیرونی وسرحدی معاملات میں الجھائے رکھیں ،تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کر سکیں،اس لیے ایک سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت بیان بازی کی جا رہی ہے اورجنگی حالات پیدا کر کے جنگ کی” گیڈر بھبھکیاں”دی جا رہی ہیں۔پاکستان سے جو کام وہ دھونس اور جبر سے نہیں لے پائے ،وہ کام اب ڈرا دھمکا کر لینا چاہتے ہیں۔بھارت سے اس کی احمقانہ سوچ کے پیش نظر کوئی بھی امید کی جا سکتی ہے ،چاہے وہ اسکی طرف سے جنگ کی کوشش ہو یا لائن آف کنٹرول پر اسکی بلا جواز فائرنگ یا پاکستان پر پٹھان کوٹ،اڑی حملہ جیسے حملہ کروانے کے ،بغیر ثبوت الزامات۔بھارت کی پرانی عادت ہے کہ جب اس کا کوئی چارہ نہیں چلتا تو پھر وہ پاکستان پر بلا جواز،بے سروپا،بلا تحقیق الزامات لگاتا ہے اورپاکستان کو ”دہشت گرد اسٹیٹ ڈکلیئر ”کرنے کے لیے اپنے میڈیاپر پورے جتن لگا دیتا ہے۔

عقل وشعور اور فہم وادراک سے عاری، کھوئے کھوئے سے حواس کے ساتھ ایسی ایسی بیان بازی کرتا ہے کہ جس میں سچائی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی،اور پاکستان دشمنی میں بجھے ہوئے چہروں کے ہمراہ ایسی بہکی بہکی سی باتیں کرتا ہے کہ جس پر سنجیدگی کا ذرا سا بھی گمان نہیں ہوتا،اور اسکی طرف سے حقائق بھی آشکارہ نہیں ہوتے۔ایسے میں اس کی پاکستان پر شب خون مارنے اور اقوام عالم میںتنہا کرنے کی باتوں پر بھارت کی عقل پر ماتم کرنے کو جی کرتا ہے۔

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

بھارت جو کہ پاکستان کا شکار کرنے کی نیت سے اپنی بلوں سے باہر نکلا تھا ،مگر پاک فوج کی تیاریوں،مسلح افواج کے توانا جذبوں اور آرمی کے شیرجوانوں کو مستعد وتیار دیکھ کر واپس اپنی کمین گاہوں میں جا گھسا اور ان میں بیٹھاپاکستانی سرحدوں کے آس پاس بزدلانہ وار کرنے لگا۔جب اس کے بوکھلائے ہوئے حواس ٹھیک ہوئے تو اسے محسوس ہوا کہ وہ پاکستان کو تو پوری دنیا میں تنہا نہیں کر پایا مگر خود ضرور اپنے مکارانہ ڈراموںاور حرکتوں سے اقوام عالم میں شرمندگی اور جگ ہنسائی کا موجب بنا ہے۔

آرمی چیف راحیل شریف کے حالیہ جرات مندانہ بیانات ، مثبت اقدامات اورچین ساتھ ساتھ اورپاک روس مشترکہ جنگی مشقیں ملاحظہ فرما کر بھارت کی عقل ٹھکانے آگئی اور اسے پتا لگ گیا کہ پاکستان اب ترنوالہ ثابت نہیں ہوگا۔ایک بھارتی اخبار نے اپنی ہی سرکار کو آئینہ دکھا دیا اورلکھا ہے کہ” پاکستان اور چین دونوں ایٹمی ملک ہیں اور چین پاکستان کے ساتھ ہے۔بھارت ان سے جنگ نہیں کر سکتا،اسلیئے مودی سرکار کو چاہیئے کہ پاکستان سے جنگ کی بجائے بھارت کی حالت پر غور کریں اور کشمیر پر توجہ دیں۔”ویسے بھی انڈیا کے شیر صرف فلموں میں ہی پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔جنگ میں پاک فوج کے شیروں اور پاکستانی عوام کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔اور یہ بات ساری دنیا جانتی ہے۔پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور سدا قائم رہے گا،انشااللہ۔

A R Tariq

A R Tariq

تحریر : اے آر طارق
03074450515
03024080369