پاکستان (جیوڈیسک)ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ویزا پر پابندی لسٹ میں بیقدری کے بلند درجے حاصل کر کے بہت سے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دنیا بھر کے لوگوں کو ایک ملک سے دوسرے ملک میں جانے کے لئے ویزا کی ضرورت ہوتی ہے تاہم بہت سے ممالک ایسے بھی ہیں جن کے شہریوں کو مخصوص ملکوں میں جانے کے لئے ویزا کی ضرورت نہیں پڑتی۔ Henley & Partners Visa Restrictions Index کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جن کی بیقدری اتحادی ممالک بھی کرتے ہیں۔
اکستانیوں کو ویزا پابندی کی لسٹ میں 91 نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ حریف ملک بھارت کا اس فہرست میں 74 واں نمبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان، افغانستان، عراق، صومالیہ، فلسطین اور سری لنکا سمیت دس مسلم ممالک کے شہریوں کی آمدورفت کو دنیا بھر میں سخت ناپسند کیا جاتا ہے۔ ان ممالک کے شہریوں کو دوسرے ملکوں میں ناکافی سہولتیں اور کم آزادی فراہم کی جاتی ہیں۔ عرب ممالک، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کا اس فہرست میں بالترتیب چھپن، ستاون اور انسٹھ نمبر ہے۔ افغانستان کے شہری اس لسٹ میں سب سے آخری نمبر پر ہیں۔