کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد کی تفصیلات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 11 لاکھ 99 ہزار 970 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار 171 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار 799 ہو گئی ہے۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 301 ہے جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 55 لاکھ 82 ہزار 625 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 11 ہزار 248 اور بلوچستان میں 50 لاکھ 47 ہزار 426 ہے جبکہ اسلام آباد میں اہل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 370 ہے۔