پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان اوول میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان بولرز نے ابتدا ہی میں جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر کو پویلین بھیج کر پروٹیز کو دبا میں لے لیا۔ ایک موقع پر جنوبی افریقہ کی سات وکٹیں صرف تراسی رنز پر گر گئی تھیں۔۔ اس موقع پر جے پی ڈومینی اور رائن میکلارین نے چورانوے رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔ میکلارین پچپن اور ڈومینی تینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور اسد علی نے تین تین کھلاڑیوں کوآٹ کیا۔۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا ۔۔ محمد حفیظ چھپن اورعمران فرحت چوون رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ناصر جمشید تیرہ اور اسد شفیق سترہ رنز بنا کر آٹ ہوئے۔۔۔ کپتان مصباح الحق چوبیس اور عمر امین ستائیس رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ لونوابو سوٹ سوبے نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔۔۔ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ سات جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔