اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دشمن ہمارے ملک میں دہشتگردی کے ذریعے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان دوسرے ملکوں کے خلاف پراکسیز کا مخالف ہے۔ ہم کسی دوسرے ملک کو بھی پاکستان کے خلاف پراکسی وارکی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم دشمن کے مزموم مقاصد ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ پوری قوم دشمنوں کے عزائم کیخلاف پرعزم ہے۔
آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔