پاکستانی انڈس واٹر کمشنر واہگہ کے راستے بھارت روانہ

Wagah Border

Wagah Border

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ کی قیادت میں 3رکنی وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا، وفد نے امید ظاہر کی کہ بھارت نئے ڈیموں کے ڈیزائن پر پاکستانی تحفظات دور کرنے کے لیے لچک کا مظاہرہ کرے گا۔

پاکستانی انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کی،انہوں نےکہا کہ ان کا وفد دریائے چناب پر تعمیر کئے جانے والے4بھارتی ڈیموں کاجائزہ لے گا، امید ہے بھارت ہمارے تحفظات دور کرنے کے لیے لچک کا مظاہرہ کرے گا۔

پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کا کہنا تھا کہ پانی کے تنازع پر بات چیت کا عمل جاری ہے، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو پاکستان بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ انڈس واٹر کمیشن کا تین رکنی پاکستانی وفد پانچ دن بھارت میں قیام کرے گا۔