لاہور (جیوڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن چوہدری محمد سرور پاکستان پہنچ گئے ہیں، انہیں گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ لاہور پہنچنے کے بعد ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بنائے جانے کا فیصلہ وزیر اعظم نے کرنا ہے لیکن انہیں جو بھی ذمہ داری ملے گی وہ نیک نیتی سے انجام دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں پہلے بھی کام کر چکے ہیں۔ ایک سوال پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ برطانیہ میں پولیس پر کسی کا بھی سیاسی اثر ورسوخ نہیں چلتا۔ برطانوی وزیر اعظم کسی کانسٹیبل کا بھی تبادلہ نہیں کر سکتے۔