ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی چئیرمین ذکوة و عشر کمیٹی ضلع راولپنڈی شیخ ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے ک سازشیں کی جارہی ہیں،ملک کی ترقی و خوشحالی کا بیڑا مسلم لیگ ن نے اٹھا رکھا ہے۔
مسلم لیگ ن کے دور میں ہی پاکستان ایٹمی قوت کا بنا اب حکومت کی دور روس پالیسیوں کی بدولت دنیا کی بڑی معاشی قوت پر بن کر دنیا کے نقشہ پر ابھرے گا، سی پیک اورپاک چائنا اکناملک کوریڈور منصوبے کی تکمیل پرملک میں معاشی انقلاب آئے گا،پاکستان انت گنت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔
زندہ قومیں آزادی کا جشن پورے جوش و جذبہ سے مناتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا ، تقریب سے صدر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی سردار ممتاز پسوال، صدر مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی، امیدوار صوبائی سمبلی حلقہ پی پی سات حاجی ملک عمر فاروق ، حاجی علی اصغر اعوان نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ عبدالطیف ،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سفیر خان، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ اسماہ قاضی، عمران حیدر نقوی،راجہ سرفراز اصغر ، راجہ شیراز اصغر،آواز خلق پارٹی کے چئیر مین محمد فیصل اقبال،ایڈووکیٹ محمد افضل جنجوعہ،شیخ زیشان سعید،سلطان شاہ کاظمی،عشرت علی خان،سید رضا عباس ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلران حاجی عبدالرحمن،ممبران بلدیہ ٹیکسلاحاجی شفاقت بٹ، ملک اللہ دتہ اعوان، ذیشان صدیق بٹ،ملک طاہر محمود عرف طاہری،محمد ایوب صراف، شیخ وحیدالدین،راجہ کامران،شیخ ساجد محمود ،عمر رشید، وائس چئیرمین لب یوسی ملک ارشد محمود،حاجی محمد ضراراعوان، ماسٹر عرب زمان، راقب خان، ثاقب شہزاد، ملک اویس،ارشد محمود ملک، حاجی ہمایوں خان، ملک شفقت نمبردار گدوال، میر شاہین، چوہدری ایوب،سلطان شاہ کاظمی، غلام دستگیر بٹ ایڈووکیٹ، مستاجر بٹ، راجہ الیاس، راجہ نجیب عباسی، ابراھیم یوسف خان،طارق سرور اعوان،اسد بٹ، طارق بٹ، ملک طارق محمود، سیف الرحمن، حاجی احمد خان، مصطفی ملک اعوان، ڈاکٹر مجتبیٰ گڑھی افغاناں،سلطان محمود آف بدھو، چوہدری اظہر گدوال، علی حیدر ،ملک ربنواز، سید نوید عباس، گوہر علی خان،کے علاوہ کارکنان مسلم لیگ ن اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اختتام پر سب نے ملکر قوم ملی نغمہ گایا جبکہ اس موقع پر قائدین نے شرکاء کے ساتھ ملکر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038