حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مجلس اعزاء

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مجلس اعزاء بسلسلہ شہادت امام باقر و حضرت مسلم ابن عقیل (سفیر حسین) اور بلند درجات و برسی بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح (آج) مورخہ 11 ستمبر 2016ء بروز اتوار بعد از مغربین امام بارگاہ سلمان فارسی جعفر طیار ملیر کراچی پر منعقد ہو گی۔

مجلس سے علامہ آغا شبیر الحسن طاہری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

خادم فرش اعزاء حاجی جاوید کربلائی ،سید حیدر عباس رضوی نے تمام مومن و مومنات سے مجلس اعزاء میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات
حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن (پاکستان)