کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وزارت صحت سندھ سول ہسپتال کراچی کی طرح پورے سندھ میں غیر سیاسی اور مریض دوست ڈاکٹروں کو سربراہ مقرر کرئے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کےلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔
غربت کے ستائے پریشان حال کی فلاح وبہبود کےلئے فلاحی تنطیموں اور حکومت کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ جمیل احمد صدیقی،اے ایم ایس عبدالقادر صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے فہیم الدین شیخ بھی موجود تھے جبکہ سول ہسپتال دورے کے موقع پر پاکستان پیر ا میڈیکل کے رہنماﺅں شاہد صابری ،نذیر عباسی ،افتخار خان ودیگر نے خوش آمدید کیا۔
ایم ایس جمیل احمد صدیقی نے ہیٹ سٹروک سے متاثر افراد کےلئے انتظامات سے آگاہ کیا ،اورسول اسپتال کی بلڈلیبارٹری ، میڈیکل وارڈز کا دورہ کرایا ثروت اعجاز قادری نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان کو درپیش مسائل بھی سنے۔