پاکستان (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے پاکستان کی حکومت نے بھارت سے بہتر تعلقات کا اشارہ دیا ہے، لیکن اس میں وقت لگے گا۔ نئی دلی دارالحکومت نئی دلی میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے کمپیوٹر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے۔
لیکن اس سلسلے میں پاکستان کی موجودہ حکومت کو وقت دینا چاہیئے تاکہ وہ فیصلہ کر سکے کہ وہ تعلقات کی بہتری کے لئے کیا اقدامات کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پاک بھارت تعلقات ایک رات میں بہتر ہونے کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ بھارتی حکومت پاکستان میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہے۔