سینٹ لوشیا (جیوڈیسک) چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، قومی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 31 اوور میں 189 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 30 اوور میں حاصل کرلیا جس کے بعد پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ویسٹ انڈیز نے اپنے 49 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے۔
جس میں مارلن سموئیلز نے 106 ناٹ آوٹ اسکور کیا، انکے علاوہ سمنز 46 اور کرس گیل 30 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ جنید خان، وہاب ریاض، شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔