ڈھاکا (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان مارو یا مرجاوٴ والا ٹاکرا ہوگا، اسٹروکس کی گھن گرج، اسپن کی جادوگری، جوجیتے گا وہ سیمی فائنل کھیلے گا، دیکھیں فتح کس کے حصے میں آتی ہے۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،دونوں ٹیموں میں ہیں مایہ ناز کھلاڑی ، ایک طرف کرس گیل ہیں تو دوسری طرف سعید اجمل، ان فارم احمد شہزاد ہیں تو دوسری جانب سنیل نارائن، مقابلہ ہے دلچسپ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اہم میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی، ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا ہے کہ do or die
میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق پاکستانی کھلاڑی ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم پاکستانی اسپنرز کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے، امید ہے کہ میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا۔ سابق کپتان وسیم اکرم کھلاڑیوں کو تو کئی مشورے دیتے ہی رہے ہیں لیکن اس بارانہوں نے قوم کومشورہ دیاہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کھلاڑیوں پر تنقید سے گریز کریں، بار بار تنقید سے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب ہوتاہے۔