پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرائسٹ چرچ میں بھرپور پریکٹس

Pakistan

Pakistan

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) ورلڈ کپ میں ایک بھی جیت سے محروم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے کرائسٹ چرچ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، حارث سہیل نے سنچری بنانے کے خواب آنکھوں میں سجا لیے۔ کرائسٹ چرچ میں ہلکی بوندا باندی ہو گئی۔ تاہم بارش سے پہلے پاکستان کی ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

مختصر تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بائولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ فزیکل ٹریننگ پر بھی توجہ دی ، پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف شکست کو بھلا چکے ہیں ، انہوں نے میچ میں 30 ، 35 رنز کو سنچری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

حارث سہیل کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بائولنگ میں بھی ذمہ داری نبھانا چاہتے ہیں ، دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی آئرلینڈ سے اپ سیٹ شکست کے بعد جیت کے لیے کمر کس لی ہے۔

کرائسٹ چرچ ہی میں کیربین ٹیم نے پریکٹس کی ، سپنر سلیمان بین کا کہنا تھا کہ باؤنسی ٹریک پر بھی سپنرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، کوئی ایک نہیں پاکستان کا ہر بیٹسمین نشانے پر ہے۔