لاہور (جیوڈیسک) ٹی ٹونٹی اور اور ون ڈے کے بعد اب پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ کا میدان سجے گا۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل سے شروع ہو گا۔
دونوں ممالک اب تک 16 ٹیسٹ سیریز کھیل چکے ہیں۔ پانچ میں گرین شرٹس فاتح رہے اور پانچ ہی سیریز کیربیئن کے نام رہیں جبکہ چھ برابری پر ختم ہوئیں۔ یونس خان دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کو بے تاب ہیں۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے بعد لیگ سپنر شاداب خان ٹیسٹ میں بھی ڈیبیو کے منتظر، تنقید کا شکار محمد عامر کو بھی وکٹیں اڑانے کا چیلنج درپیش۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کیرئیر کی آخری سیریز کو یادگار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ کیربیئن کے دیس پاکستان ٹیم کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔ دیکھنا ہوگا کہ کپتان مصباح الحق تاریخ بدلنے میں کامیاب ہوتے یا نہیں۔