فیصل آباد (جیوڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں شائقین سڑکوں پر نکل آئے ۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ا ور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
فیصل آباد کے شہریوں نے پاکستانی ٹیم کی جیت پر خوب بھنگڑے ڈالے، ایک صاحب تو اتنے خوش ہوئے کہ ٹھیلے سے سارے کنو خرید کر مفت بانٹ دیے۔پہلوانوں کے شہر گجرانوالہ میں بھی شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پروالہانہ رقص کیا ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے کامیابی سے سرفراز کیا۔
جنوبی افریقا کے آخری کھلاڑی کے آئوٹ ہوتے ہی سیالکوٹ کے شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور بھنگڑے ڈالے ۔ملتان، سرگودھا اور حیدرآباد میں بھی پاکستان کی فتح کی خوشی میں شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، ریلیاں نکالیں اور بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔