پاکستان کیساتھ اعتماد کی بحالی اولین ترجیح: امریکی فوج

U.S. Army

U.S. Army

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اور اعتماد کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اسلام آباد کے ساتھ اعتماد کی بحالی اور تعلقات قائم کرنا اس کی پہلی ترجیح ہے۔

زرائع رپورٹ کے مطابق یہ بات امریکی آرمی چیف نے ایک تھینک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جنرل رے اوڈیرنو نے کہا کہ حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان کے ساتھ پہلے مرحلے میں تعلقات اور اعتماد کی بحالی کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں فوجی سطح پر تعلقات کے ذریعے اعتماد سازی بحال ہونے کے علاوہ دونوں ممالک کی عوام بھرپور اعتماد میں لیا جاسکتا ہے۔