پاکستان پر خطر دور سے گزر رہا ہے بے دین قوتیں وطن عزیز کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں
Posted on October 14, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : پاکستان پر خطر دور سے گزر رہا ہے بے دین قوتیں وطن عزیز کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں دہشت گردی کے واقعات سے پاکستان کو کمزور کیا جارہا ہے محب وطن سیاسی و مذہبی تنظیمیں پاکستان کو بچانے کیلئے کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما علامہ محمد شریف رضوی، صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے،مفتی شیر محمد خان،قاری اشفاق گولڑوی، صاحبزادہ نجم الحسن، صاحبزادہ وسیم الحسن اور صاحبزادہ افتخار الحسن سواگ نے سلسلہ تقشبد کے عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ غلام حسن سواگ کے سالانہ عرس مبارک کی آخری نشت سے خطاب کے دوران کیا۔
صدارت صاحبزادہ احمد حسن نے کی علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاغوتی قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور پاکستان کو خالصاً اسلام کا قلعہ بنانے کیلئے اہلسنت کے علماء ومشائخ تحریک پاکستان کے جذبہ کی طرح اپنی خانقاہوں اور حجروں سے باہر میدان عمل میں نکل آئیں اور موجودہ طوفافی فتنوں کے دور میں حضرت خواجہ غلام حسن پیر سواگ کے مشن پر عمل پیرا ہوجائیں اور بدعقیدگی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کیلئے جدو جہد تیز ترکردیں علماء کرام نے حضرت خواجہ غلام حسن سواگ کے دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
کہا کہ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عزت و ناموس کیلئے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ کا سنہری باب ہے اور کفرکی یلغار کو ناکام بنا دیا صاحبزادہ عبدالرحمان الحسنی، صاحبزادہ محمد اسماعیل، علامہ عبدالحمید چشتی، پروفیسر احمد رضا اعظمی و دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔