لاہور (جیوڈیسک) قومی ویمن انڈر 19 کی 14 رکنی ٹیم نجی ائیرلائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی۔ جہاں کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا۔ ٹیم منیجر رمضان گھمن نے حکومت سے تعاون نہ کرنے کا شکوہ کیا۔
ٹیم کپتان حزیمہ سعید کا کہنا تھا وہ اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ کھلاڑیوں نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔
انڈر 19 ٹیم کو لینے کے لئے حکام کی جانب سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔ تمام کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کی جانب روانہ ہوئے۔ کبڈی ٹیم نے ایران میں ہونے والے ایشیا کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔