برازیل (جیوڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری المپکس میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون شوٹر مِنہال سہیل پہلے ہی رؤانڈ میں مقابلے سے باہر ہو گئی ہیں۔
سینچر کو مقابلے کے پہلے روز منِہال سہیل 10 میٹر رائفل شوٹنگ کے روانڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔
پہلے آٹھ نمبر والے پر آنے والےشوٹر 10 میٹر رائفل شوٹنگ کے روانڈ کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔ پاکستانی شوٹر منہال 28 ویں نمبر پر آئیں جبکہ اس روانڈ میں مجموعی طور پر 51 شوٹرز نے حصے لیا تھا۔
کراچي سے تعلق رکھنے والی نواجوان شوٹر مِنہال سہیل اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خاتون شوٹر ہیں۔
22 سالہ منہال نے 2012 میں شوٹنگ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔ مہنال سہیل نے کہا تھا کہ اولمکپس مقابلوں میں حصہ لینا اُن کی خواہش تھی اور وہ دنیا کے بہترین شوٹرز میں اپنا مقام بنانا چاہتی ہیں۔
ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے المپکس 2016 میں دو پاکستان شوٹر حصہ لے رہہ ہیں۔