پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان ویمنز نے آئرلینڈ کی ویمز ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دے کر دو ہزار چودہ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ڈبلن میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ویمنزٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرش ٹیم پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے باعث مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی صرف پینسٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سعدیہ یوسف نے چار کھلاڑیوں کوآٹ کیا۔
مطلوبہ ہدف پاکستان ویمنز نے صرف ایک وکٹ پر حاصل کرکے دوہزار چودہ کے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جگہ بنالی ہے۔ جویرہ خان چونتیس اور نین عابدی سولہ رنزبن اکر ناٹ آٹ رہی۔ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کی ٹاپ تین ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ میں جگہ بنالی گی۔ جس کی میزبابی بنگلہ دیش کو ملی ہے۔