اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی ورکرز نے جولائی میں ایک ارب چالیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر کا ریکارڈ زرمبادلہ وطن بھیجا۔ جو گذشتہ سال کے جولائی میں بھیجے گئی ترسیلات سے بیس کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔
ماہرین کے مطابق عید کے موقع پر بیرون ملک سے ترسیلات میں اضافہ دیکھا جاتا ہے تاہم ایک ماہ میں ترسیلات کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر کے قریب پہنچ جانا پاکستان اور ملکی معیشت کیلئے نہایت خوش آئند ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودیہ عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین میں مقیم پاکستانی ڈالرز بھیجنے میں سرفہرست رہے۔